مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں مصنوعی بارش کیلئے مزید طیاروں کا معاہدہ

سعودی عرب نے کلاؤڈ سیڈنگ (مصنوعی بارش) کے لیے مزید 5 طیاروں کا سودا کیا ہے، مملکت کی جانب سے وزیر ماحولیات و پانی و زراعت انجینیئر عبد الرحمٰن الفضلی نے معاہدے پر دستخط کیے۔

ریاض: سعودی عرب نے مصنوعی بارش کے لیے مزید 5 طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا ہے، سعودی عرب یہ ٹیکنالوجی حاصل کرنے والا دوسرا ملک ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ کیلئے روانہ
سعودی عرب میں پانچ پاکستانیوں کو سزائے موت دے دی گئی
سعودی عرب کا اسرائیل کے خلاف اہم بیان

اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب نے کلاؤڈ سیڈنگ (مصنوعی بارش) کے لیے مزید 5 طیاروں کا سودا کیا ہے، مملکت کی جانب سے وزیر ماحولیات و پانی و زراعت انجینیئر عبد الرحمٰن الفضلی نے معاہدے پر دستخط کیے۔

وزیر ماحولیات کا کہنا ہے کہ 4 طیارے مصنوعی بارش اور ایک موسمیاتی مطالعات کے کام آئے گا، پانچوں طیارے اپنی نوعیت کے جدید ترین ہیں اور ہر طرح کی مطلوبہ ٹیکنالوجی سے آراستہ ہیں۔

انہوں نے توجہ دلائی کہ کلاؤڈ سیڈنگ طیاروں کے سودے کا مقصد سعودی عرب میں مصنوعی بارش ٹیکنالوجی تیار کرنا ہے، اس سے مصنوعی بارش کا عمل مؤثر ہوگا اور اس کا دائرہ کار وسیع ہوگا۔ طیاروں کی آپریشنل لاگت کم ہوگی۔

سیکریٹری ماحولیات ڈاکٹر اسامہ فقیہ کا کہنا ہے کہ مصنوعی بارش پر ریسرچ کرنے والے طیارے سعودی عرب کے علاوہ ایک اور ملک کے پاس ہیں، ہمارا ملک اس حوالے سے دوسرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد نباتات کی افزائش اور آبی وسائل کا فروغ ہے، ہم پانی کے تجدد پذیر ذرائع سے ہر ممکن استفادے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

a3w
a3w