فلم دی کیرالا اسٹوری لازمی طور پر دیکھنے کرناٹک کالج کی ہدایت
: کرناٹک کے ضلع باگلکوٹ کے للکال شہر کے ایک کالج شری وجئے مہنتیش آریویدک میڈیکل کالج میں منگل کے روز اپنی طالبات کو ایک نوٹس جاری کی اور انہیں ہدایت دی کہ وہ لازمی طور پر متنازعہ فلم دی کیرالا اسٹوری کا کسی مقامی تھیٹر میں مشاہدہ کریں۔
بنگلورو: کرناٹک کے ضلع باگلکوٹ کے للکال شہر کے ایک کالج شری وجئے مہنتیش آریویدک میڈیکل کالج میں منگل کے روز اپنی طالبات کو ایک نوٹس جاری کی اور انہیں ہدایت دی کہ وہ لازمی طور پر متنازعہ فلم دی کیرالا اسٹوری کا کسی مقامی تھیٹر میں مشاہدہ کریں۔
بہرحال مقامی تحصیلدار اور باگلکوٹ کے ڈپٹی کمشنر نے مداخلت کی اور نوٹس کو منسوخ کردینے کی ہدایت دی۔ کالج کے پرنسپل کے سی داس نے نیوز منٹ کو یہ بات بتائی۔
یہ نمائش ابتداء میں چہارشنبہ کو 12 بجے شب کیلئے مقرر کی گئی تھی۔ کالج نے منگل کے روز نوٹس جاری کی تھی اور کہا تھا کہ وہ چہارشنبہ کو 11 بجے دن کے بعد تمام کلاسس منسوخ کررہا ہے تاکہ طلبہ فلم دیکھ سکیں۔
نوٹس میں کہا گیا تھا کہ آپ تمام طلبہ فلم دیکھیں۔ لازمی نمائش کے بارے میں پتہ چلنے پر شہریوں کی ایک تنظیم جاگروتا ناگری کارو کرناٹک نے چیف منسٹر سدارامیا کو ایک مکتوب روانہ کیا اور کالج کے اقدام کی مذمت کی۔