تلنگانہ

بی آر ایس قائدین نے میڈی گڈہ بیارج کا دورہ کیا

بی آر ایس سربراہ و سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے سوا پارٹی کے تمام اعلیٰ قائدین کا قافلہ جن میں ایم ایل ایز، ایم ایل سیز اور ایم پیز شامل ہیں۔ پارٹی ہیڈ کوارٹر تلنگانہ بھون سے میڈی گڈہ بیارج روانہ ہوا۔

حیدرآباد: کالیشورم پروجیکٹ کے خلاف کانگریس حکومت کے پروپگنڈہ کا جواب دینے چلو میڈی گڈہ پروگرام کے حصہ کے طور پر اپوزیشن بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) نے جمعہ کے روز میڈی گڈہ بیارج کے دورہ پر روانہ ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
کے ٹی آر کے بے مقصد انٹرویوز سے پارٹی کو شکست
کالیشورم پروجیکٹ، ناقص تعمیرات پر سی بی آئی تحقیقات متوقع: سابق ڈائرکٹر ناگیشو رراؤ
ڈیزائن میں خرابی میڈی گڈا بیاریج میں شگاف کی وجہ: اتم کمار ریڈی
ملک کی جمہوری نوعیت کو بڑھانے کے لئے سخت محنت کرنے کی ضرورت : نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

 بی آر ایس سربراہ و سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے سوا پارٹی کے تمام اعلیٰ قائدین کا قافلہ جن میں ایم ایل ایز، ایم ایل سیز اور ایم پیز شامل ہیں۔ پارٹی ہیڈ کوارٹر تلنگانہ بھون سے میڈی گڈہ بیارج روانہ ہوا۔ بی آر ایس کے کارگذار صدر کے ٹی آر کی قیادت میں پارٹی قائدین، بسوں کے ذریعہ میڈی گڈہ ضلع جئے شنکر بھوپال پلی روانہ ہوا۔

 گزشتہ سال اکتوبر کے سیلاب میں اس بیارج کے چند ستون زیرآب آگئے تھے۔ اس واقعہ کا نوٹ لیتے ہوئے مرکز نے فوری طور پر نیشنل ڈیم سیفٹی اتھاریٹی (این ڈی ایس اے) کی ایک ٹیم کو معائنہ کیلئے بیارج روانہ کیا تھا۔ کانگریس اور بی جے پی نے اس مسئلہ کو سیاسی رنگ دیتے ہوئے اس وقت کی بی آر ایس حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

 این ڈی ایس اے کی رپورٹ پر اپوزیشن نے یہ دعویٰ کیا کہ ڈیزائن کی تبدیلی اور غیر معیاری کاموں کی تکمیل سے بیارج کے ستون ڈوب گئے اور اس کی تعمیر میں کرپشن ہوا ہے۔ ریاست میں برسر اقتدار آنے کے بعد کانگریس حکومت نے میڈی گڈہ کی عدالتی اور ویجلینس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

a3w
a3w