کھیل

جسپریت بمراہ کو چوتھے ٹیسٹ میں آرام دیا گیا

بمراہ نے اس سیریز میں 14 کی اوسط سے سب سے زیادہ 17 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ وہ وشاکھاپٹنم کے دوسرے ٹیسٹ میں نو وکٹیں لے کر میچ کے بہترین کھلاڑی بنے تھے۔

رانچی: ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں تیز گیند باز جسپریت بمراہ کو آرام دیا ہے۔ آئندہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سیزن اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے پیش نظر ان کا ورک لوڈ منظم کیا گیا ہے ۔وہ پانچواں ٹیسٹ کھیلیں گے یا نہیں۔

متعلقہ خبریں
کوہلی، انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس سے دستبردار
مجھے اس سیزن میں صحیح مواقع نہیں ملے: عمران ملک
ہندوستان، کیپ ٹاون میں ٹسٹ جیتنے والی ایشیاء کی پہلی ٹیم۔ محمد سراج میان آف دی میاچ
سلیکٹرس ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے موڈ میں نہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ۔کوہلی اور پنت کو جگہ ملنا تقریباً یقینی
ایشان کشن اور شریاس ایئر کا سنٹرل کنٹراکٹ ختم، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر کرنے پر بھی غور

اس کا فیصلہ چوتھے ٹیسٹ میچ کے نتیجے کے بعد کیا جائے گا۔ بمراہ نے پچھلے تین ٹیسٹ میں 80.5 اوور گیندبازی کی ہے۔ بمراہ نے اس سیریز میں 14 کی اوسط سے سب سے زیادہ 17 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ وہ وشاکھاپٹنم کے دوسرے ٹیسٹ میں نو وکٹیں لے کر میچ کے بہترین کھلاڑی بنے تھے۔

تیز گیند باز مکیش کمار نے رانچی میں دوبارہ ہندوستانی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔ انہیں راجکوٹ ٹیسٹ سے قبل بنگال کا آخری رنجی ٹرافی میچ کھیلنے کے لیے ریلیز کیا گیا تھا۔ انہوں نے بہار کے خلاف میچ میں 10 وکٹیں لے کر اپنے کیریئر کی بہترین کارکردگی پیش کی تھی۔

مکیش نے حیدرآباد میں دوسرے ٹیسٹ میں صرف ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ محمد سراج کے پارٹنر کا کردار ادا کرتے ہیں یا آکاش دیپ کو موقع دیا جائے گا۔ آکاش نے انگلینڈ لائنز کے خلاف سیریز میں انڈیا اے کے لیے سب سے زیادہ 11 وکٹ لیے تھے۔