جرائم و حادثات
لڑکی سے بات کرنے پر حملے کا شکار طالب علم شریک ِ دواخانہ
اخلاقی پولیسنگ کے مبینہ کیس میں دکشن کنڑ کے پٹور میں دائیں بازو کے کارکنوں کے گروپ نے لڑکی سے بات کرنے پر طالب علم پر حملہ کردیا۔

منگلورو: اخلاقی پولیسنگ کے مبینہ کیس میں دکشن کنڑ کے پٹور میں دائیں بازو کے کارکنوں کے گروپ نے لڑکی سے بات کرنے پر طالب علم پر حملہ کردیا۔
حملے کے شکار پی یو سال اول کے طالب علم کو پٹور کے سرکاری دواخانہ میں شریک کرایا گیا۔
جس وقت یہ حملہ ہوا طالب علم اپنی ہم جماعت کے ساتھ ایک پارلر میں پھلوں کا جوس پی رہی تھا۔
اگرچیکہ اس نے حملہ آوروں کو بتایا کہ وہ دوست ہیں، مگر وہ اسے لاٹھیوں اور تاروں سے پیٹتے رہے۔ انہوں نے اسے پولیس میں شکایت درج کرنے کے خلاف بھی انتباہ دیا۔