جرائم و حادثات

تلنگانہ:وین الٹ گئی۔ایک ہلاک،پانچ زخمی

تلنگانہ کے ضلع آصف آباد میں وین کے الٹ جانے کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اوردیگر پانچ زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع آصف آباد میں وین کے الٹ جانے کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اوردیگر پانچ زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

یہ حادثہ پیر کی شب ضلع کے کیراگاوں کے قریب اُس وقت پیش آیا جب بورویل ڈریلنگ مشین سے لدی وین کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیااور یہ وین الٹ گئی۔

پولیس نے بتایا کہ اس حادثہ میں دھیرن جس کا تعلق کولکتہ سے ہے، موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

وین کے الٹ جانے کے نتیجہ میں وہ کیبن میں پھنس گیا تھا۔اس حادثہ میں ڈرائیور لال چند مل، سمیرلال، اروند اورآنندزخمی ہوگیا۔