تلنگانہ
اندرماں اسکیم، مکان حاصل کرنے والوں کو وزیرٹرانسپورٹ تلنگانہ کی مبارکباد
انہوں نے ایک ویڈیو پیام میں کہا کہ ریاستی حکومت مکان کی تعمیر کے لئے پانچ لاکھ روپے کی امداد قسطوں کی شکل میں فراہم کر رہی ہے۔مکان کی تعمیر کے لئے 8ٹریکٹر ریت بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے اندرماں اسکیم کے تحت مکان حاصل کرنے والوں کو دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناوں کااظہارکیا۔
انہوں نے ایک ویڈیو پیام میں کہا کہ ریاستی حکومت مکان کی تعمیر کے لئے پانچ لاکھ روپے کی امداد قسطوں کی شکل میں فراہم کر رہی ہے۔مکان کی تعمیر کے لئے 8ٹریکٹر ریت بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہے۔
مکان کا رقبہ 400 تا 600 مربع فٹ کے اندر ہی ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا”اگر آپ کے پاس مکان بنانے کی مالی استطاعت نہ ہو تو خواتین گروپس کے ذریعہ آپ کو ایک لاکھ روپے کا قرض بھی فراہم کیا جائے گا۔
10 سال بعد عوامی حکومت کے دور میں دوبارہ اندرماں مکانات فراہم کئے جا رہے ہیں۔