حیدرآباد

نئے چیالنجس کا سامنا کرنے تیار رہیں: انجنی کمار

ریاست تلنگانہ ڈائرکٹر جنرل پولیس انجنی کمارنے سائبرسیکیوریٹی تربیتی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جرائم کے چالینجس کا سامنا کرنے کیلئے تیاررہیں۔

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ ڈائرکٹر جنرل پولیس انجنی کمارنے سائبرسیکیوریٹی تربیتی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جرائم کے چیالنجس کا سامنا کرنے کیلئے تیاررہیں۔

ذرائع کے بموجب انجنی کمارنے کہاکہ سائبرسیکیوریٹی ایک جاری رہنے والا عمل ہے۔ جس سے خطرات کا سامنا کرنا اوراس کی مسلسل نگرانی کرنا ناگزیر ہے۔

ڈی جی پی نے کہاکہ عہدیداروں کو سائبرسیکیوریٹی اورسائبرجرائم کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہناچاہئے۔

ٹکنالوجی، تعلیم اورلائحہ عمل پر مبنی ہوگا۔ انجنی کمارنے مزید کہاکہ ڈیجیٹل جرم کی شکل میں چالینجس کا سامناکرنے کیلئے ٹکنالوجی کو استعمال کرنے کامشورہ دیا۔

روزبہ روز سائبرجرائم کی تحقیقات کیلئے تلنگانہ ریاست سائبرسیکیوریٹی بیوروکے عہدیداروں کو انہوں نے اپنی صلاحیت میں بہتری لانے کامشورہ دیا۔