مشرق وسطیٰ

مقبوضہ کنارہ میں اسرائیل کی بمباری، صورتحال ابتر

اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان وقفہ وقفہ سے جھڑپوں کاسلسلہ جاری ہے جس کی وجہ علاقہ میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔

یروشلم: اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان وقفہ وقفہ سے جھڑپوں کاسلسلہ جاری ہے جس کی وجہ علاقہ میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ اسرائیل کی فوج نے آج یہاں بتایاکہ فلسطین کے انتہاپسندوں کی جانب سے غزہ پٹی سے 6 راکٹس داغے گئے۔

متعلقہ خبریں
نیتن یاہو نے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
اسرائیل کے تیار کردہ اشیاء کا استعمال نہ کریں: مشتاق ملک
رفح پر اسرائیلی حملہ، خون کی ہولی کا باعث بن سکتا ہے: ڈبلیو ایچ او

یہ واقعہ آج دن کی اولین ساعتوں میں پیش آیا جبکہ چند گھنٹوں قبل ہی اسرائیل کی فوج نے مقبوضہ کنارہ میں دھاوے کئے جس کے بعد اسرائیل اور فلسطینیوں میں زبردست لڑائی شروع ہوگئی جن میں بتایاجاتا ہے کہ 11 فلسطینی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطین کی جانب سے راکٹ داغے جانے کے بعد ہم کو جوابی کاروائی کرنی پڑی۔

اسرائیل نے یہ بھی کہا ہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے وقفہ وقفہ سے اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے جس سے نمٹنے کیلئے ہم کو جوابی کاروائی کرنی پڑتی ہے۔ مغربی کنارہ اور دوسرے علاقوں میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان دو دنوں سے بندوقوں کی شدید لڑائی کی وجہ صورتحال انتہائی کشیدہ ہوتی جارہی ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے اگرچیکہ فلسطینیوں پر راکٹ چھوڑنے کے الزامات عائد کئے ہیں لیکن فوری طور پر فلسطین کے گروپ نے اس پر کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔ چہارشنبہ کی صبح سے نابلس اور دوسرے علاقوں میں شدید لڑائی کی وجہ نہ صرف افراتفری پیدا ہوتی جارہی ہے بلکہ صورتحال کشیدہ ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایاہے کہ لڑائی کے دوران ایک میزائل بھی داغا گیا جس کی وجہ سدروت اور اشکلون شہروں میں عوام کوناقابل بیان مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اسرائیل کے جنگی طیاروں کی جانب سے شمالی اور وسطی غزہ کے علاقوں میں حملے کئے گئے۔ تاہم اس سلسلہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

محکمہ صحت کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ دواخانوں میں کئی افراد زیرعلاج ہیں کیونکہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان دو دنوں کے دوران شدید لڑائی ہوئی ہے۔ بعض علاقوں میں خوں ریز جھڑپیں ہوتی جارہی ہیں۔ مغربی کنارہ کے علاوہ مشرقی یروشلم کی صورتحال بھی تشویش بن گئی ہے۔

اس دوران اسرائیلی پولیس نے کہا کہ ہم نے عوام کو چوکس رہنے کی ہدایت دیدی ہے جبکہ غزہ میں حماس کے انتہاپسند گروپ نے کہا ہے کہ ہم‘ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

اسلامی جہاد اور دوسرے انتہاپسند گروپ نے کہا ہے کہ ہم جوابی کاروائی کرنے کیلئے اپنے عزائم رکھتے ہیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ انتہاپسندوں کو گرفتارکرنے کیلئے مغربی کنارہ کے علاوہ دوسرے مقامات پر دھاوے کئے جارہے ہیں کیونکہ فلسطین کی جانب سے اسرائیل کے علاقوں پر راکٹس داغے جانے کاسلسلہ جاری ہے۔

a3w
a3w