سوشیل میڈیامشرق وسطیٰ
وڈیو : حرم شریف میں بارش۔زائرین میں خوشی کی لہر
مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں پیرکی شام وقفہ وقفہ سے بارش ہوئی جس سے موسم کافی خوشگوار ہوگیا۔ بارش نے زائرین میں خوشی کی لہر دوڑا دی۔

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں پیرکی شام وقفہ وقفہ سے بارش ہوئی جس سے موسم کافی خوشگوار ہوگیا۔ بارش نے زائرین میں خوشی کی لہر دوڑا دی۔
عمرہ زائرین صحن مطاف میں بارش کے دوران خشوع و خضوع سے دعائیں مانگتے رہے۔
الاخباریہ چینل نے حرم شریف میں بارش کے مناظر پر مشتمل وڈیو کلپ جاری کردیئے جو سوشل میڈیا میں وائرل ہورہے ہیں۔
وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خانہ کعبہ کی چھت پر ہونے والی بارش میزاب رحمت سے حطیم میں گر رہی ہے اور زائرین اس کی وڈیو بنا رہے ہیں۔
مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ مضافاتی شہر طائف میں بھی بارش ہورہی ہے۔ قوی امکان ہے کہ اس کا دائرہ جدہ تک پھیل جائے۔