دہلی

ٹوین ٹاور کے انہدام سے 500 کروڑ روپیوں کا نقصان

رئیلٹی فرم سوپر ٹیک لمیٹیڈ کو نوئیڈا میں جڑواں ٹاورس اپیکس اور سیانے کے انہدام کی وجہ سے لگ بھگ 500 کروڑ روپیوں کا نقصان ہوا‘ جس میں تعمیر اور سود کے اخراجات بھی شامل ہیں۔

نئی دہلی: رئیلٹی فرم سوپر ٹیک لمیٹیڈ کو نوئیڈا میں جڑواں ٹاورس اپیکس اور سیانے کے انہدام کی وجہ سے لگ بھگ 500 کروڑ روپیوں کا نقصان ہوا‘ جس میں تعمیر اور سود کے اخراجات بھی شامل ہیں۔

کمپنی کے صدر نشین آر کے اروڑہ نے اتوار کے دن یہ بات کہی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر اتوار کے دن دوپہر 2:30 بجے قریب 100 میٹر اونچے جڑواں ٹاورس کو منہدم کردیا گیا۔

اروڑ ہ نے کہا کہ اراضی اور تعمیر کے خرچ‘ مختلف منظوریوں کیلئے ادا کی گئی رقم‘ گذشتہ سالوں میں بینکوں کو ادا کئے گئے سود‘ ان ٹاورس کے خریداروں کو لوٹائے گئے بارہ فیصد سود اور دیگر اخراجات کے مد نظر مجموعی نقصان قریب پانچ سو کروڑروپئے کا ہے۔

اروڑہ نے انہدام کے اخراجات کے بارے میں سوال پر کہا کہ سوپر ٹیک کمپنی ایڈیفیس انجینئرنگ کو 17.5 کروڑ روپئے ادا کررہی ہے۔ جس میں 100 کروڑ روپئے کے انشورنس کور کیلئے پریمئم رقم بھی شامل ہے۔انہدام کے لئے دیگر کئی اخراجات بھی ہیں۔