جنوبی بھارت

چینائی میں 16بنگلہ دیشی شہری مشتبہ حالت میں گرفتار

مرکزی انٹلی جنس ایجنسیوں نے چینائی کے ایک مکان سے16بنگلہ دیشی شہریوں کی گرفتاری کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

چینائی: مرکزی انٹلی جنس ایجنسیوں نے چینائی کے ایک مکان سے16بنگلہ دیشی شہریوں کی گرفتاری کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
2بنگلہ دیشی شہری غیرقانونی قیام کے الزام میں گرفتار
بی سی سی آئی نے سی ایس کے کپتان کو زبردست خراج پیش کیا

ان16 نوجوانوں کوکیلمبکم میں اولڈ مہابلی پورم کے ایک مکان سے گرفتارکیا گیاتھا۔ گریٹر چینائی پولیس نے یہ اطلاع ملنے پر کہ16نوجوان اولڈمہابلی پورم میں موجود ہیں اوروہ انگریزی زبان سے بھی ناواقف ہیں، انہیں چہارشنبہ کے روز حراست میں لیا گیا۔

مرکزی ایجنسیوں نے یہ تحقیقات شروع کردی ہیں کہ یہ نوجوان چینائی کس طرح پہونچے اورجائزدستاویزات کے بغیر ٹاملناڈو کے دارالحکومت میں ان کے داخلہ کا ذمہ دارکون ہے۔ تمبرم پولیس نے تحقیقات میں پایاکہ تمام16نوجوان بنگلہ دیش سے بذریعہ ٹرین چینائی پہونچے۔

مقامی پولیس نے پوچھ تاچھ کے ذریعہ پتہ چلایاکہ یہ نوجوان جعلی ہندوستانی پاسپورٹ حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اورانہوں نے چند ایجنٹوں سے رابطہ کیاہے۔ مرکزی تحقیقاتی ایجنسیوں نے تحقیقات شروع کردی ہیں کیونکہ چینائی اسلامی بنیادپرستی کا مرکزبن گیاہے اورحال ہی میں کوئمبتورمیں ایک کار بم دھماکہ بھی ہواجس میں 29سالہ نوجوان جمیش مبین جل کر ہلاک ہوگیا۔

وہ اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے نظریات سے متاثر تھا۔ مرکزی ایجنسیوں بشمول قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے اس واقعہ کے بعد ٹاملناڈو میں اپنی سرگرمیوں میں شدت پیدا کرد ی ہے اورکئی افراد سے پوچھ تاچھ کی ہے۔ ذرائع نے آئی اے این ایس کوبتایاکہ بنگلہ دیشی شہری کھلی سرحدوں کے ذریعہ ہندوستانی سرزمین تک پہونچتے ہیں اوریہ ایک بڑا مسئلہ ہے وہ لوگ مغربی بنگال اورآسام جیسی سرحدی ریاستوں کے ذریعہ ملک میں داخل ہوتے ہیں۔

کئی بنگلہ دیشی شہریوں نے جنوبی ہند کی ریاستوں بشمول ٹاملناڈو، کیرالا، کرناٹک اور آندھراپردیش میں ملازمتیں حاصل کرلی ہیں۔ مرکزی ایجنسیوں نے اس سے پہلے بھی ان تمام جنوبی ہندکی ریاستوں کی پولیس کو مکتوب روانہ کئے ہیں تاکہ صنعتی یونٹوں میں ملازم ورکرس کی شناخت کاپتہ چلایاجاسکے۔

ایل ٹی ٹی ای کے سابق سرکردہ انٹلی جنس کارکن سنوکان عرف سبیسن کی اکتوبر2021میں گرفتاری عمل میں آئی تھی۔ اس پرمنشیات اورہتھیاروں کی اسمگلنگ کے ذریعہ ٹامل تحریک کے لئے فنڈس اکٹھاکرنے کاالزام تھا۔ اس کی گرفتاری کے نتیجہ میں مرکزی ایجنسیوں کومشتبہ افراد اوربعض کاغذی تنظیموں کے بارے میں تفصیلی تحقیقات کرنی پڑی تھیں۔ انٹلی جنس ایجنسیاں بنگلہ دیشی نوجوانوں کے کیس میں تفصیلی تحقیقات کررہی ہیں۔