یوروپ

برطانیہ میں حیدرآباد ی لڑکی کا بے رحمانہ قتل

 حملہ آور، متاثرہ کے بشمول دیگر طلبہ کے ساتھ ایک شیرنگ اپارٹمنٹ میں رہتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق برازیل کے ایک نوجوان نے چاقو سے تیجسوینی اور اس کی سہیلی اکھیلا پر حملہ کردیا۔

حیدرآباد: برطانیہ کے نائنگھم میں 27 سالہ حیدرآباد ی لڑکی کونتھم تیجسوینی کو جویہاں اعلیٰ تعلیم حاصل کررہی تھی، چاقو گھونپ کر قتل کردیا گیا۔ چہارشنبہ کے روز نیوز رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی۔ مقامی پولیس نے حملہ آور کی شناخت کرلی ہے۔ جو برازیل کا نوجوان بتایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
لیفٹیننٹ گورنر دہلی پر اروند کجریوال کا پلٹ وار
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
طالب علم کو زدوکوب کا واقعہ، ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم

 حملہ آور، متاثرہ کے بشمول دیگر طلبہ کے ساتھ ایک شیرنگ اپارٹمنٹ میں رہتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق برازیل کے ایک نوجوان نے چاقو سے تیجسوینی اور اس کی سہیلی اکھیلا پر حملہ کردیا۔

 تیجسوینی قاتلانہ حملہ میں جانبر نہ ہوسکی جبکہ اس کی سہیلی اکھیلا جو اس حملہ میں شدید زخمی ہوگئی، لندن کے ہاسپٹل میں زیر علاج ہے۔ جہاں اس کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔تیجسوینی، شہر حیدرآباد کے علاقہ چمپا پیٹ کی رہنے والی تھی۔

حال ہی میں انہوں نے برطانیہ میں اپنی اعلیٰ تعلیم مکمل کرلی تھی اور وہ، ہندوستان واپس ہونے والی تھیں۔مقامی پولیس نے بظاہر حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔ مہلوکہ کے افراد خاندان حکام سے خواہش کی کہ وہ لاش کووطن واپس لانے کیلئے انتظام کریں تاکہ حیدرآباد کے آخری رسومات انجام دی جاسکیں۔

a3w
a3w