تلنگانہ

شادی سے قبل دولہے کی سڑک حادثہ میں موت

حادثہ اتناخطرناک تھا کہ رمیش موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔اس حادثہ کے ساتھ ہی شادی کے گھر میں غم کی لہردوڑگئی۔

حیدرآباد: شادی سے پہلے ہونے والے ویڈنگ شوٹ کے سلسلہ میں معاملہ طئے کرنے کے بعد واپسی کے دوران تلنگانہ کے منچریال ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ہونے والا دلہا ہلاک ہوگیاجس کی شادی اس ماہ کی 22تاریخ کو مقرر تھی۔

متعلقہ خبریں
کار میں آگ لگنے سے دولہا سمیت چار افراد کی جل کر موت
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک

یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ضلع کے اندرارم چوراہے کے قریب اس شخص جس کی شناخت راماکرشناپورم پوچارم بستی سے تعلق رکھنے والے سنگارینی کالریز کمپنی کے ملازم 32سالہ ایم رمیش کے طورپر کی گئی ہے،نے اپنی بائیک کا توازن کھودیا اور یہ بائیک ٹہری ہوئی لاری سے ٹکراگئی۔

حادثہ اتناخطرناک تھا کہ رمیش موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔اس حادثہ کے ساتھ ہی شادی کے گھر میں غم کی لہردوڑگئی۔مقامی افراد نے بھی ا س حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

a3w
a3w