حیدرآباد
کمسن لڑکی کے ساتھ نازیباحرکت دکاندارگرفتار
مغل پورہ پولیس نے آج ایک دکاندار کوگرفتارکرلیاجس پردویوم قبل اپنی دکان میں ایک10 سالہ لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے کاالزام ہے۔

حیدرآباد: مغل پورہ پولیس نے آج ایک دکاندار کوگرفتارکرلیاجس پردویوم قبل اپنی دکان میں ایک10 سالہ لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے کاالزام ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی، سجاوٹ کی اشیاء خریدنے محمد عبدالرزاق کی دکان پہونچی تھی۔ دکاندارنے اسے اندربلایا اس کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آیا اوراس کے ساتھ نازیباحرکت کی۔
سجاوٹ کی اشیاء دینے کے بعدلڑکی سے پیسے بھی نہیں لئے۔ گھر پہونچنے کے بعدلڑکی نے سارے واقعہ سے والدین کوواقف کرایا۔
افراد خاندان فوری پولیس اسٹیشن پہونچے اوراس بارے میں شکایت درج کرائی جس پر پولیس نے ملزم کوگرفتارکرنے کے بعد ریمانڈ کردیا۔ انسپکٹر مغل پورہ شیواکمارنے یہ بات بتائی۔