حیدرآباد

تلنگانہ کے20آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے

آئی پی ایس روی گپتا کو ڈائرکٹرجنرل پولیس تلنگانہ مکمل چارج دے دیا گیاہے۔آئی پی ایس انجنی کمار کو چیرمین روڈ اینڈسیفٹی اتھاریٹی مقرر کیاگیا اور اضافی چارج کمشنر پرنٹنگ اینڈاسٹشنری کی ذمہ داری دی گئی۔

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں بڑے پیمانے پر آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے۔آئی پی ایس روی گپتا کو ڈائرکٹرجنرل پولیس تلنگانہ مکمل چارج دے دیا گیاہے۔آئی پی ایس انجنی کمار کو چیرمین روڈ اینڈسیفٹی اتھاریٹی مقرر کیاگیا اور اضافی چارج کمشنر پرنٹنگ اینڈاسٹشنری کی ذمہ داری دی گئی۔

متعلقہ خبریں
نئے چیالنجس کا سامنا کرنے تیار رہیں: انجنی کمار
حج ہاوز میں عازمین حج کے قیام و طعام کے انتظامات کا جائزہ
حیدر آباد میں ایک ماہ تک امتناعی احکام نافذ
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری

آئی پی ایس راجیورتن کوڈائرکٹر ویجلنس اینڈانفورسمنٹ مقرر کیاگیا۔ سی وی آنند کو ڈائرکٹر جنرل انٹی کرپشن بیورو مقرر کیاگیا۔ آئی پی ایس شریمتی ابھیلاشہ کوڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ پولیس اکیڈیمی مقرر کیاگیا اور ٹریننگ کا بھی ایڈیشنل چارج دیاگیا۔

 آئی پی ایس شریمتی سیکھاگوئل کو سی آئی ڈی ایڈیشنل ڈی جی پی مقرر کیاگیا۔آئی پی ایس شریمتی سومیامشرا کو ڈائرکٹر جنرل پرینرنس اینڈ کرکشنل سرویس تلنگانہ مقرر کیاگیا۔ آئی پی ایس مہیش مرلی دھر بھگوت کو ایڈیشنل ڈی جی پی ریلویز اینڈ روڈسیفٹی مقرر کیاگیا اور اضافی ایف اے سی ایڈیشنل ڈی جی پی آرگنائزیشن اینڈلیگل مقرر کیاگیا۔

آئی پی ایس ڈاکٹر انیل کمارکو ایڈیشنل ڈائرکٹر تلنگانہ اسپیشل پروٹکشن فورس مقرر کیاگیا۔آئی پی ایس ایم اسٹیفن رویند راجوپوسٹنگ کے انتظارمیں تھے انہیں ویلفیر اینڈاسپورٹس مقرر کیاگیا۔آئی پی ایس ڈاکٹر ترون جوشی کو آئی جی پی ملٹی زون II حیدرآباد مقرر کیاگیا اور ایف اے سی کا آئی جی پی ملٹی زون Iکی ذمہ داری بھی دی گئی۔

 آئی پی ایس وی پی کملاہاسن ریڈی کو ڈائرکٹر پروبیشن اینڈ ایکسائزمقرر کیاگیا۔ اے آر سرینواس کو ڈائرکٹر اینٹی کرپشن بیورو‘آئی پی ایس ایس چندرشیکھر ریڈی کو آئی جی پی تلنگانہ پرسونل پولیس مقرر کیاگیا۔ آئی پی ایس ایم رمیش کو تلنگانہ اسٹیٹ پولیس ہاوزنگ کارپوریشن مقرر کیاگیا۔

آئی پی ایس کے رمیش نائیڈوکوڈی آئی جی۔ سی آئی ڈی مقرر کیاگیا۔ آئی پی ایس وی ست نارائنہ کو جوائنٹ کمشنر پولیس سی اے آرہیڈکوارٹر پٹلہ برج مقرر کیاگیا اورآئی پی ایس ایم سرینواسلو کو پوسٹنگ کے لئے ڈی جی پی آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ آئی پی ایس شریمتی پی سومتی کوآئی جی اسسٹنٹ انٹیلجنس بیورو مقرر کیاگیا اور آئی پی ایس شرت چندرا پوارکو سنٹرل زون ڈپٹی کمشنر پولیس مقرر کیاگیا۔