تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے دفتر کے قریب بی جے پی طلبا تنظیموں کا احتجاج
احتجاجیوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی طلبہ ملازمت کیلئے برسوں سے تعلیم حاصل کررہے ہیں تاہم پیپر کے لیک ہونے کے نتیجہ میں ان سے دھوکہ ہوا ہے اور، ناانصافی کی جارہی ہے۔

حیدرآباد: بی جے پی کی طلبہ تنظیموں نے حیدرآباد میں تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے دفتر کے قریب احتجاج کیا۔احتجاجیوں نے شکایت کی کہ وہ پیپر لیک معاملہ سے مستحق امیدواروں سے ناانصافی ہوئی ہے۔ مظاہرین نے پبلک سرویس کمیشن کے دفتر کا بورڈ توڑ دیااور گیٹ پھلانگ کر دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
حالات کشیدہ ہوتے ہی پولیس نے مظاہرین کو زبردستی وہاں سے ہٹادیا۔احتجاجیوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی طلبہ ملازمت کیلئے برسوں سے تعلیم حاصل کررہے ہیں تاہم پیپر کے لیک ہونے کے نتیجہ میں ان سے دھوکہ ہوا ہے اور، ناانصافی کی جارہی ہے۔
انہوں شبہ ظاہر کیا کہ گروپ ون اور دوسرے مسابقتی امتحانات کے پیپر بھی لیک ہو ئے ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ کمیشن نے امتحانی پرچوں کو محفوظ کیوں نہیں رکھا۔ انہوں نے برسرخدمت جج سے اس معاملے کی جانچ کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے بی جے پی طلبہ یونینوں کے رہنماؤں کو گرفتار کر لیا۔