تلنگانہ

کے سی آر بطور رکن اسمبلی حلف لیں گے

تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس کی ناکامی اور کانگریس کی کامیابی کے بعد ریونت ریڈی نے چیف منسٹر کی ذمہ داری سنبھالی۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس کی ناکامی اور کانگریس کی کامیابی کے بعد ریونت ریڈی نے چیف منسٹر کی ذمہ داری سنبھالی۔

متعلقہ خبریں
فون ٹیپنگ کا معاملہ بی سی ریزرویشن سے توجہ ہٹانے کا ڈرامہ : کویتا
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
وزیراعلی تلنگانہ نے داوس میں اہم ملاقاتوں کا آغاز کردیا
پرگتی بھون میں عثمان الھاجری کی چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ سے ملاقات
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا

تمام واقعات کا بحسن خوبی انجام عمل میں لایا گیا۔ چیف منسٹر کی حلف برداری کے بعد اسمبلی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام نو منتخبہ اراکین اسمبلی نے عہدے راز داری کا حلف لیا

تاہم حلقہ اسمبلی گجویل سے اسمبلی کیلئے منتخب ہوئے بی آر ایس سربراہ اور سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اپنے فارم ہاوز کے باتھ روم میں پھسل کر گرجانے سے جس میں ان کی بائیں کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی‘ حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

بی آر ایس پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کے سی آر اب مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں اور اپنی معمول کی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کے سی آر17 فروری کو بطور رکن اسمبلی حلف لیں گے۔ کے سی آر کیلئے17فروری کافی اہمیت کی حامل ہے۔