شمالی بھارت
گجرات کی تمام 25 سیٹوں پر ووٹنگ شروع
وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں تمام 25 پارلیمانی سیٹوں اور پانچ اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے منگل کی صبح 7 بجے ایک ساتھ ووٹنگ شروع ہو گئی۔

گاندھی نگر: وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں تمام 25 پارلیمانی سیٹوں اور پانچ اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے منگل کی صبح 7 بجے ایک ساتھ ووٹنگ شروع ہو گئی۔
ریاست کی 25 نشستوں پر پارلیمانی انتخابات کے لیے کل 4,97,68,677 ووٹر جن میں 2,56,16,540 مرد، 2,41,50,603 خواتین اور 1,534 ٹرانس جینڈر ووٹر شامل ہیں اور حتمی ووٹر لسٹ میں 18 سے 19 سال کے12,20,438 ووٹر پہلی مرتبہ حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے۔