تلنگانہ

گروپI امتحان رد کرنے کے مطالبہ پر عدالت میں نئی عرضی

گروپI امتحانات کو رد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تلنگانہ اسٹیٹ ہائی کورٹ میں آج ایک اور عرضی داخل کی گئی۔11جون کو منعقدہ گروپI امتحان کو رد کرنے کیلئے آج تین امیدواروں نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی۔

حیدرآباد: گروپI امتحانات کو رد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تلنگانہ اسٹیٹ ہائی کورٹ میں آج ایک اور عرضی داخل کی گئی۔11جون کو منعقدہ گروپI امتحان کو رد کرنے کیلئے آج تین امیدواروں نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی۔

متعلقہ خبریں
دہلی فسادات کیس: میراں حیدر ہائی کورٹ میں درخواست ِ ضمانت سے دستبردار
روحی نبیلہ، تلنگانہ ہائی کورٹ میں اے جی پی مقرر
تلنگانہ ہائی کورٹ نے دانم ناگیندر کو نوٹس جاری کی
پوکسو کیس کا نابالغ ملزم، ہائی کور ٹ سے بری
گیان واپی مسجد کیس، الٰہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ محفوظ

درخواست گذاروں نے اپنی عرضی میں بتایا کہ امتحان کے دن امیدواروں سے بائیو میٹرک لئے بغیر، بغیر ہال ٹکٹ اور تصویر دیکھے، او ایم آر شیٹ حوالہ کردی گئی تھی۔

ان باتوں کو خاطر میں لاتے ہوئے ٹی ایس پی ایس سی کو دوبارہ گروپI امتحان منعقد کرنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ 11جون کو گروپI پریلمس امتحان کا پرامن اور نقائص سے پاک انعقاد عمل میں لایا گیا تھا۔

ریاست بھر میں 994مراکز پر منعقدہ ٹسٹ میں 3,80,081 کے منجملہ2,33,248 امیدواروں نے شرکت کی تھی۔ امتحان تحریر کرنے والے امیدواروں کا فیصد61.37 درج کیا گیا تھا۔

ٹی ایس پی ایس سی پیپر لیک تنازعہ کے بعد پریلمس کا دوبارہ انعقاد عمل میں لایا گیا تھا۔

گذشتہ گروپIپریلمس میں امیدواروں کا بائیو میٹرک لیا گیا تھا تاہم اس بار ایسا نہیں کیا گیا تھا جس کو بنیاد بناکر آج تین امیدوار عدالت سے رجوع ہوئے ہیں۔

a3w
a3w