جرائم و حادثات

اے سی پھٹ پڑا۔ خاتون کی موت

حیدرآباد: ہائی وولٹیج کے سبب اے سی پھٹنے سے خاتون کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ اے پی کے ضلع پرکاشم میں پیش آیا۔

حیدرآباد: ہائی وولٹیج کے سبب اے سی پھٹنے سے خاتون کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ اے پی کے ضلع پرکاشم میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
این آئی ٹی ورنگل میں بین الاقوامی یومِ خواتین کا شاندار انعقاد، ڈی آر ڈی او سائنسدان کی خصوصی گفتگو
ایل آر ایس درخواست گزاروں کے لیے خوشخبری، فیس پر خصوصی رعایت
ورنگل پولیس کے نئے سونگھنے والے کتے فورس میں شامل، کمشنر کا معائنہ
پورے شعور کے ساتھ قرآن کے پیغام کو سمجھیں اور اس کی دعوت پر لبیک کہیں: جماعت اسلامی کے جلسہ استقبالِ رمضان

تفصیلات کے مطابق ضلع کے چیمکورتی میں کی رہنے والی 52 سالہ سری دیوی کے شوہر وینکٹ سباراؤکی موت چارسال پہلے ہوگئی تھی۔

سری دیوی ضلع پریشد دفتر میں کام کر رہی تھی۔

وہ اپنے بیٹے سائی تیجا کے ساتھ چیمکورتی ٹاؤن کے پلاپوتھو واری اسٹریٹ میں رہتی تھی۔

دونوں ماں بیٹا گھر میں سو رہے تھے کہ اس وقت ہائی وولٹیج بجلی کی سپلائی کے باعث اے سی پھٹ گیا۔

گھر سے دھواں اٹھتا دیکھ کر پڑوسیوں نے سری دیوی اور سائی تیجا کو اسپتال منتقل کیا۔

وہ اونگول کے اسپتال میں زیر علاج تھی اور کل رات اس کی موت ہوگئی جبکہ اس کا بیٹا اسپتال میں زیر علاج ہے۔