حیدرآباد

یو پی آئی ایپس کی خرابی۔ حیدرآباد میٹرو کے مسافروں کو شدید مشکلات

یو پی آئی ادائیگی ایپس کی خرابی کے سبب گزشتہ رات حیدرآباد میٹرو کے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

حیدرآباد: یو پی آئی ادائیگی ایپس کی خرابی کے سبب گزشتہ رات حیدرآباد میٹرو کے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
گنیش اتسو سمیتی اور وی ایچ پی کے وفد کی میٹرو ریل لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائرکٹرکو تجاویز
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت

کئی مسافر آن لائن ادائیگی نہ کر پانے کے باعث پریشان ہوگئے کیونکہ میٹرو عملے نے ان سے ٹکٹ کے لیے دوبارہ ادائیگی کا مطالبہ کیا۔

یہ صورتحال جے بی ایس پریڈ گراؤنڈ اسٹیشن پر شدت اختیار کر گئی، جہاں عملے اور مسافروں کے درمیان تلخ کلامی بھی دیکھنے میں آئی۔

چند منٹوں کی کشیدگی کے بعد میٹرو انتظامیہ نے تمام مسافروں کو بغیر کسی اضافی ادائیگی کے سفر کی اجازت دے دی۔

اس واقعے کے بعد کئی افرادنے نقدی کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے کہا کہ نقدی کی قیمت آج سمجھ میں آئی۔