مشرق وسطیٰ

فلسطینی شہداء کے 1000 لواحقین بطور شاہی مہمان حج کریں گے

شاہی فرمان کے مطابق حرمین شریفین کے متولی نے فلسطینی شہداء کے 1000 لواحقین کو اس سال شاہی مہمانوں کے طور پر حج کی دعوت دی ہے۔

ریاض: خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر فلسطینی شہداء کے 1000 لواحقین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔شاہی فرمان کے مطابق حرمین شریفین کے متولی نے فلسطینی شہداء کے 1000 لواحقین کو اس سال شاہی مہمانوں کے طور پر حج کی دعوت دی ہے۔

متعلقہ خبریں
حرمین شریفین میں رمضان المبارک کی پہلی تراویح میں لاکھوں افرادکی شرکت
بھوک سے زیادہ کھانا
کے ٹی آر بورا بنڈہ کے مسلم خاندان کے گھر پہنچ گئے، ابراہیم خاں کی دعوت قبول کرلی (ویڈیو)
مسجد الحرام میں تراویح اور ختم قرآن 2.5 ملین افراد شریک

سعودی پریس ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ 88 سے زائد ممالک کے دیگر 1،300 عازمین بھی شاہی مہمان کی حیثیت سے حج کی سعادت حاصل کریں گے۔واضح رہے کہ خادم الحرمین شریفین کی میزبانی میں حج پروگرام ہر سال جاری کیا جاتا ہے جس میں دنیا بھر سے متعدد افراد شاہی مہمان کے طور پر حج ادا کرتے ہیں۔

وزیر برائے اسلامی امور اور حرمین شریفین کے حج مہمانوں کے پروگرام کے نگران شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ کے مطابق 26 سال قبل اس کے آغاز سے لے کر اب تک اس پروگرام کے تحت 60 ہزار سے زائد عازمین کی میزبانی کی جا چکی ہے۔

a3w
a3w