شام میں ایک لاکھ 15 ہزار افراد کی نقل مکانی
اسی تناظر میں العربیہ اور الحدث ٹی وی کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ روسی طیاروں نے آج شام ادلب پر بمباری کی۔
دمشق: شام کے مسلح دھڑوں نے تصدیق کی ہے کہ ان کے جنگجو حماۃ شہر کے مغربی اور مشرقی مضافات میں پہنچ گئی ہیں۔ مسلح دھڑوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ شہر حماۃ ہمارا اگلا ہدف بن گیا ہے۔
شامی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ فوج حماہ کے شمالی دیہی علاقوں میں پرتشدد جھڑپوں میں مصروف ہے۔
حماۃ شہر کے مضافات میں مسلح دھڑوں نے السماقیات، کفر راع، معرشحور، معردس اور فورسز کا ہیڈ کوارٹرر سمجھے جانے والے بکتر بند سکول پر قبضہ کرلیا ہے۔
بدھ 27 نومبر کو ھیئہ تحریر الشام اور اس کے اتحادی مسلح دھڑوں نے شمال مغربی شام میں اچانک حملہ شروع کر دیا تھا۔
اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے بدھ کو بتایا کہ ادلب اور حلب گورنریٹس میں لڑائیوں کے نتیجے میں 115,000 سے زیادہ لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔
شامی فوج نے وسطی شام میں حماۃ گورنری میں ایک جوابی حملہ شروع کیا اور مسلح دھڑوں کو باہر نکالنے میں کامیاب رہی جنہوں نے ملک کے شمال میں بڑے پیمانے پر پیش رفت کی تھی۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ ’’ھیئہ تحریر الشام‘‘ اور اس کے اتحادی دھڑے شامی فوج کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد حماۃ شہر کے قریب کوہ زین العابدین کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے۔
شامی فوج نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب کے بعد فضائی مدد کے ساتھ جوابی حملہ کیا۔ فوج نے مسلح دھڑوں کو حماۃ شہر سے 10 کلومیٹر دور تک ہٹا دیا۔
سانا نیوز ایجنسی کے مطابق شامی فوج کے یونٹ شمالی حماۃ کے دیہی علاقوں میں مسلح دھڑوں کے ٹھکانوں پر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
شامی فوج مسلح دھڑوں کے ٹھکانوں اور ان کی نقل و حرکت کے مقامات کو نشانہ بنا رہی ہے۔ کئی مقامات سے مسلح دھڑوں کو بے اثر کردیا گیا ہے۔
بدھ کے روز شامی فوج کی کمان نے روسی تعاون کے ساتھ حماۃ میں کم از کم 300 عسکریت پسندوں کو ختم کیا ہے۔
شام میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی جنرل اتھارٹی نے اطلاع دی ہے کہ شامی فضائیہ نے روسی فضائیہ کے تعاون سے اس ہفتے شام میں 1,600 سے زیادہ جنگجوؤں کو جاں بحق کیا ہے۔
اسی تناظر میں العربیہ اور الحدث ٹی وی کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ روسی طیاروں نے آج شام ادلب پر بمباری کی۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بدھ کو بتایا کہ شام میں مسلح دھڑوں کے حملوں کے آٹھویں روز تک اموات کی تعداد بڑھ کر 704 ہوگئی۔
ان مرنے والوں میں 110 عام شہری بھی شامل ہیں۔ ان میں ’’ھیئہ تحریر الشام‘‘ اور اس کے اتحادی دھڑوں کے 361 عسکریت پسند، حکومتی فورسز کے 233 ارکان اور ان کے وفادار جنگجو شامل ہیں۔
آبزرویٹری نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ حکومتی فورسز کے لیے فوجی کمک شمالی، مشرقی اور مغربی حماۃ کے دیہی علاقوں کے محور پر پہنچ گئی۔