شمالی بھارت

چھتیس گڑھ میں سیکوریٹی فورسس کے ساتھ انکاونٹر، 12 ماؤسٹ ہلاک

چھتیس گڑھ کے ضلع بیجا پور میں جمعرات کے روز سیکوریٹی فورسس کے ساتھ گھمسان انکاونٹر میں تقریباً12 ماؤسٹ ہلاک ہوگئے۔

بیجا پور: چھتیس گڑھ کے ضلع بیجا پور میں جمعرات کے روز سیکوریٹی فورسس کے ساتھ گھمسان انکاونٹر میں تقریباً12 ماؤسٹ ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
دلت نوجوان پر تشدد، برقی جھٹکے دیے گئے، ناخن نوچے گئے
چھتیس گڑھ میں ہلاک 9 نکسلائٹس پر 59 لاکھ روپے کا انعام تھا
کلگام انکاؤنٹر، 3فوجی اور ایک پولیس عہدیدار زخمی
ڈی جے پر رقص کے دوران جھگڑا، تین نوجوانوں کی موت، 6 زخمی
کشمیر میں دہشت گردوں کو کچل دینے سیکوریٹی فورسس کو مکمل آزادی: منوج سنہا

بندوقوں کی لڑائی میں صبح تقریباً9 بجے جنوبی بیجا پور کے ایک جنگل میں شروع ہوئی جب سیکوریٹی عملہ کی ایک مشترکہ ٹیم مخالف ماؤسٹ کارروائی کے لیے گئی ہوئی تھی۔ وقفہ وقفہ سے فائرنگ کا تبادلہ شام دیر گئے تک جاری رہا۔

ریاستی پولیس کے ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ (ڈی آر جی)‘ کوبرا کی 5بٹالین اور سی آر پی ایف کی 229 ویں بٹالین نے اس کارروائی میں حصہ لیا۔

عہدیدار نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق بندوقوں کی لڑائی میں 12 نکسلائٹ ہلاک ہوگئے۔ مزید تفصیلات کاانتظار ہے۔ اس علاقہ میں تلاشی مہم بھی جاری ہے۔ سیکوریٹی فورسس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ان ہلاکتوں کے ساتھ ہی جاریہ ماہ ریاست میں اب تک علحدہ انکاونٹرس میں 26 ماؤسٹوں کو مار گرایاگیاہے۔

Photo Source: @Tivary