مشرق وسطیٰ
سعودی عرب میں 141 سرکاری عہدیداران کرپشن الزامات میں گرفتار
اس حوالے سے ادارہ انسداد کرپشن نے بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ دسمبر 2023 کے دوران مختلف وزارتوں کے 1481 دورے کیے گئے جن میں 207 افراد سے تفتیش کی گئی۔
ریاض: سعودی عرب میں 6 وزارتوں میں کام کرنے والے 141 افراد کو بد عنوانی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے ادارہ انسداد بد عنوانی نے مملکت میں 6 وزارتوں میں کام کرنے والے 141 افراد کو بد عنوانی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق وزارت داخلہ، وزارت نیشنل گارڈ، وزارت انصاف، وزارت صحت، وزارت تعلیم اور وزارت بلدیاتی أمور سے ہے، جن پر منی لانڈرنگ، رشوت ستانی، جعلسازی اور منصب کے ناجائز استعمال کے الزامات ہیں اور انہیں ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد سزا کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
اس حوالے سے ادارہ انسداد کرپشن نے بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ دسمبر 2023 کے دوران مختلف وزارتوں کے 1481 دورے کیے گئے جن میں 207 افراد سے تفتیش کی گئی۔