حیدرآباد

بینک فراڈ اور سائبر فراڈ کیسس میں مفرور2 ملزمین گرفتار

جی پرمیشور جو کہ 2010 سے مفرور تھا اس کامہاراشٹرا کے ضلع چندر پور کے منڈل جیوتی میں پتہ لگاکر تحویل میں لے لیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ اُس نے اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد کو 19 لاکھ روپے کا دھوکہ دیا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ پولیس نے 2 مفرور ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔جو کہ بینک فراڈ اور سائبر فراڈ کیسس کے بعد فرار ہوگئے تھے۔کرائم انوسٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کی اسپیشل ٹیموں نے ملزمین کو مہاراشٹرا اور آندھرا پردیش سے گرفتار کیا۔جن میں سے ایک ملزم13 برسوں سے مطلوب تھا۔

متعلقہ خبریں
جعلی جنرل انشورنس پالیسی کا ریاکٹ بے نقاب، 3 ملزمین گرفتار
وقف بورڈ کا ریکارڈ روم مہر بند کرنے کا معاملہ، ہائیکورٹ جج سے تحقیقات کا مطالبہ
سیتا اکا کے ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، سائبر کرائم پولیس میں کیس درج
ضلع سرسلہ میں 30بندر مردہ پائے گئے
بابا صدیقی قتل کیس میں 11 ویں گرفتاری

 جی پرمیشور جو کہ 2010 سے مفرور تھا اس کامہاراشٹرا کے ضلع چندر پور کے منڈل جیوتی میں پتہ لگاکر تحویل میں لے لیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ اُس نے اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد کو 19 لاکھ روپے کا دھوکہ دیا تھا۔

اس سلسلہ میں جینور پولیس اسٹیشن میں 2013 میں ایک کیس اس کے خلاف بک کیا گیااور بعد میں یہ کیس سی آئی ڈی کو منتقل کردیا گیا۔سی آئی ڈی کی ایک دوسری ٹیم نے آندھرا پردیش کے ضلع کڑپہ کے مقام پرودتور سے  کوٹہ راجیش کو گرفتار کرلیا گیا جوکہ گذشتہ سال سے مفرور تھا۔سائبر کرائمس، سی آئی ڈی نے اُس کے خلاف ایک سائبر فراڈ کیس درج کیا تھا۔