جرائم و حادثات
آندھرا کے ضلع انامیا میں سڑک حادثہ، 2 افراد ہلاک
ان کی ٹاٹاایس گاڑی کے ڈرائیو ر نے اس کا توازن کھودیا اور یہ گاڑی، چناراوپاڈومیں قومی شاہراہ پر ٹریکٹرسے ٹکراگئی۔اس حادثہ کے نتیجہ میں 57سالہ نرسہملو ہلاک ہوگیا۔

حیدرآباد: اے پی کے ضلع انامیا کی چنارام پاڈو قومی شاہراہ پر پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افرادہلاک اور 5افراد شدید زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ اتوار کی صبح اُس وقت پیش آیا جب کنتی کم واری پلی گاوں سے تعلق رکھنے والے 50افراد کا گروپ درشن کیلئے اپنی ٹاٹا ایس اور ٹا ٹا سوموگاڑیوں میں جارہا تھا۔
ان کی ٹاٹاایس گاڑی کے ڈرائیو ر نے اس کا توازن کھودیا اور یہ گاڑی، چناراوپاڈومیں قومی شاہراہ پر ٹریکٹرسے ٹکراگئی۔اس حادثہ کے نتیجہ میں 57سالہ نرسہملو ہلاک ہوگیا۔
جبکہ اسپتال منتقلی کے دوران 50سالہ شنکراماں کی موت ہوگئی۔اس حادثہ میں شدید زخمی 5افراد کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔