حیدرآباد

تلنگانہ کیلئے مرکز کے مزید 2 ایوارڈس

تلنگانہ کو ”ہائی رسک حمل کی پہچان“”مڈوائفری پالیسی کے نفاذ“ میں بہترین ریاست کے طور پر ایوارڈ دینے کا اعلان کیاگیا۔میٹرنل ہیلت جوائنٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر پدمجانے دہلی میں مرکزی مملکتی وزیر طبی صحت ڈاکٹر بھارتی پراوین پوار کے ہاتھوں ایوارڈ حاصل کیا۔

حیدرآباد: مرکزی حکومت نے ماوں اور بچوں کی دیکھ بھال کے لیے ریاستی حکومت کے اقدامات کی ستائش کی ہے۔ دہلی میں منعقدہ ”نیشنل میٹرنل ہیلتھ ورکشاپ“ کے حصہ کے طور پر ریاست کے لیے دو ایوارڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔

 تلنگانہ کو ”ہائی رسک حمل کی پہچان“”مڈوائفری پالیسی کے نفاذ“ میں بہترین ریاست کے طور پر ایوارڈ دینے کا اعلان کیاگیا۔میٹرنل ہیلت جوائنٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر پدمجانے دہلی میں مرکزی مملکتی وزیر طبی صحت ڈاکٹر بھارتی پراوین پوار کے ہاتھوں ایوارڈ حاصل کیا۔

وزیر صحت ہریش راؤ جنہوں نے قومی سطح پر مزید دو ایوارڈ حاصل کرنے پر مسرت کا اظہار کیا، اعلان کیا کہ اب تک 49 اسپتالوں میں 212 دائیوں (مڈوائفس) کا تقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ خطرہ والی حاملہ خواتین کی شناخت اور علاج فراہم کرنے میں تلنگانہ ملک میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ہریش نے کہا کہ ریاست میں زچگیوں میں شرح اموات میں نمایاں کمی آئی ہے۔