شمالی بھارت

اعظم گڑھ میں 219 فرضی مدرسے بے نقاب

پولیس نے 219 مدرسوں کے خلاف کیس درج کیا ہے جو سرکاری امداد تو لے رہے ہیں لیکن زمین پر ان کا کوئی وجود نہیں۔ پولیس نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔

اعظم گڑھ(یوپی) (پی ٹی آئی) پولیس نے 219 مدرسوں کے خلاف کیس درج کیا ہے جو سرکاری امداد تو لے رہے ہیں لیکن زمین پر ان کا کوئی وجود نہیں۔ پولیس نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔

معاشی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی گئی۔ تحقیقات میں پتہ چلا کہ یہ مدرسے وجود نہیں رکھتے۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس ہمراج مینا نے کہا کہ ضلع کے 22پولیس اسٹیشن علاقوں میں 219 کیسس درج ہوئے۔

مدرسہ پورٹل پر آن لائن ڈاٹا انٹری کے دوران بے قاعدگیاں پائی گئی تھیں جس کے بعد تحقیقات کا آغاز ہوا تھا۔

خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے بتایا کہ 219مدرسے ہیں ہی نہیں جبکہ انہیں سرکاری امداد مل رہی ہے۔ جعلسازی کے ذریعہ سرکاری پیسہ لیا گیا۔ تحقیقات جاری ہیں۔