مشرق وسطیٰ

لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے میں 23 شہید، 65 زخمی

جنوبی لبنان کے کئی علاقوں پر ہفتے کے روز اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 23 افراد شہید اور 65 دیگر زخمی ہو گئے۔

بیروت: جنوبی لبنان کے کئی علاقوں پر ہفتے کے روز اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 23 افراد شہید اور 65 دیگر زخمی ہو گئے۔ لبنانی فوجی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
حماس کا سرکردہ رہنما غازی حماد لبنان سے قطر منتقل
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی

فوجی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں اور ڈرونز نے دوپہر کے وقت جنوبی لبنان کے تقریباً 45 دیہاتوں اور قصبوں کو نشانہ بناتے ہوئے تقریباً 90 حملے کیے۔

ذرائع نے بتایا کہ حملوں میں کئی کلینک اور شہری دفاع کے مراکز کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس میں 12 افراد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر ڈاکٹر، پیرا میڈیکس، نرسز اور فائر فائٹرز تھے۔

a3w
a3w