عتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین پر25ہزار کا انعام
دھومن گنج پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او راجیش کمار موریہ نے کہا کہ جمعہ کے دن 25ہزار روپیوں کے انعام کا اعلان کیاگیا۔ شائستہ پروین فی الحال مقرر ہے۔ اومیش پال کی بیوہ کی شکایت پر دھومن گنج پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آردرج ہوئی۔
پریاگ راج(یوپی): اترپردیش پولیس نے جرائم پیشہ سرغنبہ سے سیاستداں بنے عتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین کا سراغ دینے پر 25ہزار روپیوں کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ شائستہ پروین‘ اومیش پال قتل کیس کی ملزمہ ہے۔
دھومن گنج پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او راجیش کمار موریہ نے کہا کہ جمعہ کے دن 25ہزار روپیوں کے انعام کا اعلان کیاگیا۔ شائستہ پروین فی الحال مقرر ہے۔ اومیش پال کی بیوہ کی شکایت پر دھومن گنج پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آردرج ہوئی۔
اومیش پال اور اس کے 2 سیکیوریٹی ملازمین کو 24 فروری کو گولی مار کرہلاک کردیاگیاتھا۔ گجرات جیل میں بند عتیق احمد2005 میں بی ایس پی رکن اسمبلی راجوپال کے قتل کا اصل ملزم ہے۔
راجوپال قتل کیس کے چشم دید گواہ اومیش پال کی ہلاکت کے سلسلہ میں عتیق احمد‘اس کے بھائی اشرف اور بیوی شائستہ پروین کے خلاف معاملہ درج ہوا ہے۔ قبل ازیں گولیاں چلانے والوں بشمول عتیق احمد کے لڑکے اس کا اتہ پتہ بتانے پر 2 لاکھ 50ہزار روپئے انعام کا اعلان ہوا تھا۔