مشرق وسطیٰ

یورپی یونین کے 26 ممالک نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا

یورپی یونین (ای یو) کے 26 رکن ممالک نے غزہ کی پٹی میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ مستقل جنگ بندی کی راہ ہموار ہوسکے۔

برسلز: یورپی یونین (ای یو) کے 26 رکن ممالک نے غزہ کی پٹی میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ مستقل جنگ بندی کی راہ ہموار ہوسکے۔

متعلقہ خبریں
حماس قائد اسمٰعیل ھنیہ، جنگ بندی بات چیت کے بعد مصر سے روانہ
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش

 یہ اطلاع یوروپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے پیر کے روز دی۔

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ہنگری کو چھوڑ کر یورپی یونین کے تمام ممالک نے اسرائیل کو غزہ کے جنوبی شہر رفح پر حملے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے شہر میں موجود 15 لاکھ پناہ گزینوں کا بحران مزید گہرا ہو جائے گا۔

آئرش وزیر خارجہ مائیکل مارٹن نے اجلاس سے قبل کہا کہ رفح پر حملہ تباہ کن اور غیر مناسب ہوگا۔

رفح شہر پر حملہ کرنے کے اسرائیل کے مبینہ منصوےبے بین الاقوامی خطرے کی گھنٹی بجی ہے۔ متعدد ممالک نے اسرائیل سے تحمل سے کام لینے یا آپریشن کو منسوخ کرنے پر زور دیا ہے۔