مشرق وسطیٰ

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں 3 افراد ہلاک، 9 زخمی

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں 3 افراد ہلاک، 9 زخمی

بیروت: جنوبی لبنان کے خربة سلم گاؤں میں ایک رہائشی علاقے پر اسرائیلی فضائی حملے میں تین شہری ہلاک اور نو دیگر زخمی ہو گئے۔ لبنانی فوجی حکام نے گزشتہ روز یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
لبنان میں امریکی سفارت خانہ پر حملہ کی کوشش ناکام
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
حماس کے سرکردہ کمانڈرس کو شہید کرنے آئی ڈی ایف کا دعویٰ
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور

جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے افراد تھے اور زخمیوں میں بچے اور بوڑھے بھی شامل ہیں جنہیں علاج کے لیے تبنين کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

سول ڈیفنس کی ٹیمیں بھاری مشینری اور ایمبولینسوں کے ساتھ ملبہ ہٹانے اور اس کے نیچے دبے ہوئے لوگوں کی تلاش کے لیے تعینات تھیں۔

اسرائیل نے ہفتے کے روز جنوبی لبنان کے نو قصبوں اور دیہاتوں پر 15 فضائی حملے کیے اور 14 مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے 55 توپ خانے کے گولے فائر کیے، جس میں 8 مکانات تباہ اور 28 دیگر کو نقصان پہنچا۔

جوابی کارروائی میں حزب اللہ نے کہا کہ اس نے المالکیہ، زبیدین، الرمثا ، حنین اور البغدادی سمیت متعدد اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا۔