جرائم و حادثات

انسٹاگرام پر چاقو کے ذریعہ دہشت پھیلانے والے 3 نوجوان گرفتار

عادل آباد ٹوٹاون انسپکٹر سی ایچ کروناکر راو نے تین نوجوانوں کی گرفتاری کی تصدیق کی۔ ان کی شناخت کے سائی وردھن، کے اشیش اور کے نیلیش کے طور پر کی گئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی عادل آباد پولیس نے چاقو کے سا تھ بنائی گئی ایک رئیل کو سوشیل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے عوام کو دہشت زدہ کرنے پر تین نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے کہا کہ ان کے خلاف دفعہ 307 ختم ہوگیا ہے اور اب دفعہ 302 زیرالتواء ہے۔

متعلقہ خبریں
انجینئرنگ کالج میڑچل میں طالبات کی خفیہ فلمبندی کیس میں دو گرفتار
رام گوپال پولیس اسٹیشن کے سامنے سگریٹ نوشی کی ویڈیووائرل نوجوان سلاخوں کے پیچھے (ویڈیو)
چارمینار بس اسٹانڈ کے قریب رہزنوں نے چاقو کی نوک پر ایک شخص سے 10ہزار روپے چھین لئے
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
محبوب نگر: اقلیتی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے چار ماہہ مفت فاؤنڈیشن کورس کی آخری تاریخ میں توسیع

 گانجہ استعمال کرنے پر ایک علیحدہ معاملہ درج کیا گیا ہے۔ عادل آباد ٹوٹاون انسپکٹر سی ایچ کروناکر راو نے تین نوجوانوں کی گرفتاری کی تصدیق کی۔ ان کی شناخت کے سائی وردھن، کے اشیش اور کے نیلیش کے طور پر کی گئی ہے۔

ان کی گرفتاری کے دوران پولیس نے علیحدہ طور پر ان کے معائنے کئے تاکہ پتہ چلایا جاسکے کہ آیا انہوں نے گانجہ کا استعمال کیا ہے۔ اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ اس معائنہ میں سائی وردھن اور کے اشیش کے گانجہ کے استعمال کا پتہ چلا ہے، پولیس نے ان کے خلاف گانجہ کا ایک مقدمہ درج کیا۔

انسپکٹر نے کہا کہ آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد ان تینوں کو گرفتار کرلیاگیا۔ ان مجرمین کا تعلق عادل آباد ٹاون سے ہے اور ان کی عمر 30 سال سے کم ہے۔

انہوں نے عوام کو دھمکاتے ہوئے سوشیل میڈیا پرغیرضروری مسائل پر پوسٹ کرنے والوں کے خلاف معاملات درج کرنے کا انتباہ دیا۔

پولیس نے کہا کہ ضلع پولیس ضلع میں عوام کے لئے پرامن ماحول کی فراہمی کے سلسلہ میں بے تکان کام کرے گی۔ پولیس کے مطابق یہ تین نوجوان دیگر تین نوجوانوں گولڈن کارتک، سدھو اور سائی کے دوست ہیں جن کو قبل ازیں 24 فروری 2025ء میں ہوئی قتل کی واردات کے سلسلہ میں پکڑا گیا تھا۔