حیدرآباد

بی جے پی حکومت کی مخاصمت والی سیاست ناقابل قبول: سریدھر بابو

 سریدھر بابو نے الزام لگایا کہ گاندھی خاندان کے خلاف جھوٹے معاملات درج کئے گئے ہیں جنہوں نے ملک کی آزادی کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی سریدھر بابو نے اپنی ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے مخاصمت والی سیاست کرنے بی جے پی زیر قیادت مرکزی حکومت پر الزام لگایا۔

متعلقہ خبریں
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات
جماعتِ اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد ویمنز ونگ کے زیرِ اہتمام صحافیوں اور این جی اوز کا اجلاس
نعتیہ کلام دلوں کو محبتِ رسول ﷺ سے منور کرتا ہے: سعداللہ خان سبیل

انہوں نے کانگریس کے لیڈروں راہل گاندھی اور سونیاگاندھی کے خلاف ای ڈی کی چارج شیٹ پر شہر میں مرکزی ایجنسی کے دفتر کے سامنے کانگریس کی جانب سے کئے گئے مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل ہیرالڈ معاملہ سے متعلق چارج شیٹ میں سونیاگاندھی اور راہل گاندھی کے نام شامل کئے جانے کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے 12سال پرانے معاملہ کے احیاء کے پس پردہ مقصد پر سوال اٹھاتے ہوئے نشاندہی کی کہ یہ ایک جان بوجھ کر اٹھایا گیا قدم ہے تاکہ بڑھتی افراط زر، عالمی مارکٹ میں روپے کی گھٹتی قدر اور بے روزگاری میں اضافہ جیسے قومی مسائل پر مرکزی حکومت پر دباو کے لئے اٹھائے جانے والی کانگریس کی آواز کو خاموش کروایا جاسکے۔

 سریدھر بابو نے الزام لگایا کہ گاندھی خاندان کے خلاف جھوٹے معاملات درج کئے گئے ہیں جنہوں نے ملک کی آزادی کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے۔ محض سیاسی فائدہ کے لئے ایسا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جوابی کارروائی کے ذریعہ کانگریس کے حوصلے پست کرنے بی جے پی کوشش کررہی ہے۔

 انہوں نے حکمراں جماعت پر زور دیا کہ وہ مخاصمت والی سیاست چھوڑ کر عوام کو درپیش حقیقی چیلنجس کی یکسوئی کرے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے کتنے بھی مقدمات کیوں نہ درج کئے جائیں کانگریس اٹل عزم کے ذریعہ عوام کی طرف سے لڑائی لڑے گی۔