حیدرآباد

تلنگانہ میں 34117 کروڑ مالیتی شراب فروخت

محکمہ آبکاری کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اپریل تا نومبر 2022 کے دوران25,147 کروڑ روپے کی شراب فروخت ہوئی۔ 3.48 کروڑ کے کارٹوں اور2.52کروڑ دوسری اقسام کی شراب کے کارٹون فروخت کئے گئے۔

حیدرآباد: ریاست کے محکمہ آبکاری کیلئے سال 2022 ریکارڈ سال رہا۔ یکم جنوری تا30 دسمبر 2022 میں 34,117 کروڑ روپے مالیتی شراب فروخت ہوئی۔ سال2021 کے مقابلہ میں سال 2022 میں 7000 کروڑ روپے مالیتی زیادہ شراب فروخت ہوئی۔

متعلقہ خبریں
نقدرقومات، شراب اور دیگر اشیاء کی ضبطی میں تلنگانہ سرفہرست
کوہلی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا
اسٹوکس نے دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا
میٹرو میں الکحل کی دو مہر بند بوتلیں لیجانے کی اجازت
شراب نوشی کی عمر 21 سال سے گھٹاکر 18 سال کرنے کی تجویز

 2020 میں کورونا وبا کی وجہ سے ریاست میں شراب کی فروخت میں غیر معمولی کمی آئی تھی، 2021 میں شراب کی فروخت، معمول پر آگئی تھی۔ سال2022 محکمہ آبکاری کیلئے بہترین رہا۔ شراب کی فروخت سب سے زیادہ رنگاریڈی میں درج کی گئی۔

 صرف ضلع رنگاریڈی میں سال2022 کے دوران 7800 کروڑ مالیتی شراب فروخت ہوئی جبکہ دوسرے مقام پر 3638 کروڑ کے ساتھ حیدرآباد رہا۔ ضلع نلگنڈہ میں 3447 کروڑ ورنگل اربن میں 3395کروڑ،ک ریم نگر میں 2,893کروڑ میدک میں 2841کروڑ محبوب نگر میں 2415 کروڑ اور کھمم میں 2145کروڑ مالیتی شراب فروخت کی گئی۔

 محکمہ آبکاری کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اپریل تا نومبر 2022 کے دوران25,147 کروڑ روپے کی شراب فروخت ہوئی۔ 3.48 کروڑ  کے کارٹوں اور2.52کروڑ دوسری اقسام کی شراب کے کارٹون فروخت کئے گئے۔

واضح رہے کہ تشکیل تلنگانہ کے بعد ریاستی حکومت کی جانب سے شراب کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ریاست میں شراب فروخت کرنے والی دکانوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا۔ صرف شراب کی دکانوں کیلئے درخواستوں کے ذریعہ حکومت کو1200 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی۔

سال 2014-15 سے ریاست میں شراب کی فروخت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے 2014-15 میں شراب کے ذریعہ 10,888 کروڑ اور2018-19 میں 20,850 کروڑ آمدنی ہوئی۔