جرائم و حادثات

4 سالہ بچے کو زہر دے کر مارنے پر خاتون کو عمر قید کی سزا

اونگول: عدالت نے ایک خاتون کو عمر قید کی سزا سنائی۔ خاندانی قدیم مخاصمت میں خاتون نے ایک 4 سالہ بچے کو زہر دے کر ہلاک کردیا۔

متعلقہ خبریں
ذہنی طور پر معذور بیٹی کا قتل کرنے پر ایک شخص گرفتار
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
ڈی جے پر رقص کے دوران جھگڑا، تین نوجوانوں کی موت، 6 زخمی
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی
مسلم نوجوان کی ہلاکت، یوپی کے موضع میں کشیدگی

پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اے بھارتی نے ایک لڑکے کو زہر دے کر مارنے کی پاداش میں 31سالہ وی جیوتی کو عمر قید کی سزا سنائی۔

27/ اکتوبر کو2017 کو جیوتی ضلع اونگول کے آنگن واڑی سنٹر پہنچی تھی اور اُس نے بسکٹ میں چوہے مار دوا ملا دی اور یہ بسک بچہ کو کھلا دیا۔

ضلع ایس پی کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق زہر آلود بسکٹ کھانے کے بعد بچہ فوت ہوگیا۔