کرناٹک
کرناٹک میں 4 فیصد مسلم کوٹہ ختم
کرناٹک اسمبلی کے انتخابات سے قبل چیف منسٹر بسوا راج بومئی کی زیرقیادت حکومت نے ریاست کے ریزرویشن کوٹہ میں اہم تبدیلیاں کی ہیں اور مسلمانوں کے لیے مختص 4 فیصد کوٹہ کو ختم کردیا ہے۔

بنگلورو: کرناٹک اسمبلی کے انتخابات سے قبل چیف منسٹر بسوا راج بومئی کی زیرقیادت حکومت نے ریاست کے ریزرویشن کوٹہ میں اہم تبدیلیاں کی ہیں اور مسلمانوں کے لیے مختص 4 فیصد کوٹہ کو ختم کردیا ہے۔
جمعہ کے روز ایک کابینی اجلاس میں حکومت ِ کرناٹک نے ریزرویشن کوٹہ کو 50 فیصد سے بڑھاکر 56 فیصد کردیا۔ حکومت نے مسلمانوں کے لیے 4 فیصد او بی سی تحفظات منسوخ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
اب انھیں معاشی طور پر کمزور طبقات (ای ڈبلیو ایس) کے لیے مختص 10 فیصد کوٹہ میں شامل کیا جائے گا۔
حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ مسلمانوں کے لیے مختص 4 فیصد کوٹہ میں سے اب 2 فیصد ووکا لیگا اور 2 فیصد لنگایتوں کو دیا جائے گا۔