حیدرآباد
سکندرآباد اور تروپتی کے درمیان 4 خصوصی ٹرینیں
ریلویز نے اعلان کیا ہے کہ تروپتی۔سکندرآباد خصوصی ٹرینیں رینی گنٹہ، گڈور، نیلور، اونگول، چرالہ، باپٹلہ، تینالی، وجئے واڑہ، کھمم، محبوب آباد، ورنگل،قاضی پیٹ اور جنگم اسٹیشنوں پر توقف کریں گی۔

حیدرآباد: ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے عہدیداروں نے کہا کہ وہ سکندرآباد اور تروپتی کے درمیان چار خصوصی ٹرینیں چلا ئی جائیں گی۔ریلویز نے اعلان کیا ہے کہ یہ خصوصی ٹرینیں اس مہینے کی 25 سے 28 تاریخ کے درمیان دستیاب ہوں گی۔
عہدیداروں نے بتایا کہ سکندرآباد-تروپتی جانے والی خصوصی ٹرینیں کاچی گوڑا، عمدہ نگر، شاد نگر، جڑچرلہ، محبوب نگر، ونپرتی روڈ، گدوال، رائچور، منترالیم روڈ، گنٹکل، تاڑی پتری، کڑپہ، راجام پیٹ اور رینی گنٹہ اسٹیشنوں پر توقف کریں گی۔
ریلویز نے اعلان کیا ہے کہ تروپتی۔سکندرآباد خصوصی ٹرینیں رینی گنٹہ، گڈور، نیلور، اونگول، چرالہ، باپٹلہ، تینالی، وجئے واڑہ، کھمم، محبوب آباد، ورنگل،قاضی پیٹ اور جنگم اسٹیشنوں پر توقف کریں گی۔