ترکی میں 5.5 شدت کا زلزلہ
ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) کے سربراہ یونس سیزر نے کہا کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
انقرہ: ترکی کے جنوبی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ماپی کی گئی۔ یورپی-میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر (ای ایم ایس سی) نے منگل کو یہ اطلاع دی۔
ای ایم ایس سی نے بتایا کہ زلزلہ منگل کو مقامی وقت کے مطابق 08:44 (05:44 جی ایم ٹی) پر ریکارڈ کیا گیا، جس کا مرکز عثمانیہ شہر سے 65 کلومیٹر (40.3 میل) اور جنوبی ترکی کے شہر کوزان سے 20 کلومیٹر (12.4 میل) دور تھا۔ زلزلے کی گہرائی کا تخمینہ زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر (6.2 میل) تھا۔
ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) کے سربراہ یونس سیزر نے کہا کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ای ایم ایس سی ویب سائٹ پر نگرانی کے اعداد و شمار کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 05:00 (02:00 جی ایم ٹی) کے بعد سے خطے میں آنے والے چھ زلزلوں میں سب سے زیادہ طاقتور تھا۔
اے ایف اے ڈی نے یہ بھی کہا کہ اس زلزلے کو 6 جنوری کو ترکی میں آنے والے مہلک زلزلے کے آفٹر شاکس میں سے ایک سمجھا جا سکتا ہے۔