بھارت

ملک بھر کی عدالتوں نے 2 کروڑ کیسس کی آن لائن سماعت کی

مرکزی وزارت ِ قانون نے جمعہ کے دن کہا کہ کووِڈ لاک ڈاؤن کے بعد سے ملک بھر کی عدالتیں 2 کروڑ سے زائد آن لائن سماعتیں کرچکی ہیں۔

نئی دہلی: مرکزی وزارت ِ قانون نے جمعہ کے دن کہا کہ کووِڈ لاک ڈاؤن کے بعد سے ملک بھر کی عدالتیں 2 کروڑ سے زائد آن لائن سماعتیں کرچکی ہیں۔

اس طرح ملک ورچول ہیرنگس میں ورلڈ لیڈر(عالمی قائد) بن گیا ہے۔ گجرات‘ اوڈیشہ‘ کرناٹک‘ جھارکھنڈ‘ پٹنہ اور مدھیہ پردیش کی ہائی کورٹس کے علاوہ سپریم کورٹ میں لائیو اسٹریمنگ شروع ہوچکی ہے۔

17 ریاستوں / مرکزی زیرانتظام علاقوں میں ٹریفک کیسس کی سماعت کے لئے 21 ورچول عدالتیں قائم ہوئیں۔ ان عدالتوں نے 2 کروڑ 21 لاکھ کیسس کی سماعت کی اور 325 کروڑ روپے جرمانہ وصول کیا۔

دہلی ہائی کورٹ نے چیک باؤنس کیسس کی سماعت کے لئے 34 ڈیجیٹل عدالتیں شروع کی ہیں۔ قانونی کاغذات کی الکٹرانک فائلنگ کے لئے ای فائلنگ سسٹم شروع کیا گیا ہے۔

اس سے وکیلوں کو ہفتہ کے 7 دن 24 گھنٹے کسی بھی مقام سے کاغذات اَپ لوڈ کرنے اور ان تک رسائی کی سہولت مل گئی ہے۔ انہیں کاغذات داخل کرنے کے لئے عدالت آنے کی ضرورت نہیں رہی۔

a3w
a3w