بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع میں ایک ہی دن میں رونما مختلف سڑک حادثات میں 5افرادہلاک
ضلع کے بدھا گوڑم گاؤں کے نریش اور سرایا بائیک پر جارہے تھے کہ ان کی بائیک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ایک کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دوسرے نوجوان کی اسپتال منتقلی کے دوران موت ہوگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع میں ایک ہی دن میں رونما مختلف سڑک حادثات میں 5افرادہلاک ہوگئے۔ ضلع کے چرلا منڈل کے سبم پیٹ میں دسویں جماعت کے تین طلبا بائیک پر جارہے تھے کہ لاری نے ان کی بائیک کوٹکر دے دی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ دو طلباموقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔اس حادثہ میں ایک طالب علم زخمی ہو گیا۔ضلع کے پلوانچامیں سڑک حادثہ میں دوافرادہلاک ہوگئے۔
ضلع کے بدھا گوڑم گاؤں کے نریش اور سرایا بائیک پر جارہے تھے کہ ان کی بائیک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ایک کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دوسرے نوجوان کی اسپتال منتقلی کے دوران موت ہوگئی۔
ایک اور حادثہ میں ضلع کے لکشمی دیوی پلی گاؤں کے ناگاراجو کی اس وقت موت ہو گئی جب وہ سڑک پار کرنے کے دوران بس کی زد میں آ گیا۔ مختلف حادثات میں ضلع میں سڑک حادثہ میں 5 افراد کی موت سے متعلقہ دیہاتوں میں غم کی لہردوڑگئی۔