نتائج کے اعلان کے بعد سے انٹر کے 7 طلبہ کی خودکشی
ایس پی محبوب آباد کے مطابق امتحان میں ناکامی کے بعد دولڑکیوں نے خودکشی کرلی۔ ایک لڑکی نے گاؤں میں اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی جبکہ دوسری لڑکی نے کنویں میں چھلانگ لگا کر انتہائی اقدام کیا۔

حیدرآباد: امتحانات میں ناکامی کے سبب تلنگابہ بھر میں گزشتہ48 گھنٹوں کے دوران انٹر میڈیٹ کے 7 طلبہ کی مبینہ خودکشی سے موت ہوگئی۔ تلنگانہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے 24 / اپریل کو انٹر سال او ل و دوم کے نتائج کا اعلان کیا تھا۔
ایس پی محبوب آباد کے مطابق امتحان میں ناکامی کے بعد دولڑکیوں نے خودکشی کرلی۔ ایک لڑکی نے گاؤں میں اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی جبکہ دوسری لڑکی نے کنویں میں چھلانگ لگا کر انتہائی اقدام کیا۔
اسی طرح سلطان بازار پولیس اسٹیشن کے حدود میں امتحان میں ناکامی پر سال اول کی ایک طالب علم نے اپنی زندگی ختم کرلی۔ ڈی سی پی (ایسٹ زون) آرگریدھر نے یہ بات بتائی۔ شہر کے نلہ کنٹہ کا ایک لڑکا، جڑچرلہ کے قریب ریلوے ٹراک پر مردہ پایا گیا۔
پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ امتحان میں کمزور مظاہرہ پر اُس نے انتہائی قدم اٹھایا ہوگا ضلع منچریال کے ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ پولیس کو موصولہ اطلاعات کے مطابق امتحانات میں ناکامی پر ضلع کے مختلف علاقوں میں انٹر سال اول کے 3طلبہ کی خودکشی کی اطلاعات ہیں۔