ہندوستان میں غیرقانونی داخلہ پر 7 روہنگیا گرفتار
اترپردیش مخالف دہشت گردی دستہ مبینہ طور پر بنگلہ دیش سے غیرقانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہونے پر کانپور سے 7 روہنگیاؤں کو گرفتار کرلیا، جن میں 4 خواتین شامل ہیں۔
لکھنؤ: اترپردیش مخالف دہشت گردی دستہ مبینہ طور پر بنگلہ دیش سے غیرقانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہونے پر کانپور سے 7 روہنگیاؤں کو گرفتار کرلیا، جن میں 4 خواتین شامل ہیں۔
یہاں پیر کے دن جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ہندوستانی بروکر جس نے مبینہ طور پر ان کے غیرقانونی داخلہ میں سہولت پیدا کی، کو بھی پکڑ لیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اے ٹی ایس ٹیم نے ہند۔ بنگلہ دیش سرحد سے نقلی ہندوستانی دستاویزات کے ساتھ چند افراد کے ہندوستان مین داخل ہونے کے بارے میں ایک اطلاع پر 6 مئی کو کانپور میں 4 روہنگیاؤں کو گرفتار کرلیا، جن میں 4 خواتین اور ایک ہندوستانی بروکر شامل ہے۔
ان کے خلاف تعزیراتِ ہند اور فارینرس ایکٹ کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
اے ٹی ایس کو ریاکٹ میں ملوث ایک بروکر نے بتایا کہ وہ میانمار سے روہنگاؤں کو بنگلہ دیش لایا اور روہنگیا کیمپوں میں ان کے قیام کے لیے انتظامات کیا کرتے تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بعد ازاں وہ مغربی بنگال، آسام اور تریپورہ سرحدوں سے انہیں ہندوستان میں لایا کرتے تھے۔