دہلی
ملک میں کووِڈ کی نئی شکل کے 76 نمونے پائے گئے
ایمس کے سابق ڈائرکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے جو نیشنل کووِڈ ٹاسک فورس کے سربراہ تھے‘ کہا کہ کووِڈ کیسس میں اضافہ XBB.1.16 ویرینٹ کی وجہ سے ہوا ہے جبکہ انفلوئنزا کیسس H3N2 کی وجہ سے بڑھے ہیں۔

نئی دہلی: آئی این ایس اے سی او جی اعدادوشمار کے بموجب کووِڈ 19 کے XBB.1.16 ویرینٹ کے جملہ 76نمونے پائے گئے ہیں جو ملک میں کووِڈ کیسس کے حالیہ اضافہ کی وجہ ہوسکتے ہیں۔
کرناٹک میں 30‘ مہاراشٹرا 29‘ پڈوچیری میں 7‘ دہلی میں 5‘ تلنگانہ میں 2‘ گجرات میں ایک‘ ہماچل پردیش میں ایک اور اوڈیشہ میں ایک ویرینٹ کیسس کی اطلاع ہے۔
یہ ویرینٹ پہلی مرتبہ جنوری میں پایا گیا تھا۔ ایمس کے سابق ڈائرکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے جو نیشنل کووِڈ ٹاسک فورس کے سربراہ تھے‘ کہا کہ کووِڈ کیسس میں اضافہ XBB.1.16 ویرینٹ کی وجہ سے ہوا ہے جبکہ انفلوئنزا کیسس H3N2 کی وجہ سے بڑھے ہیں۔