تلنگانہ

کانگریس‘عوام کے اعتمادسے محروم: کشن ریڈی

وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے تلنگانہ کے دوران ریاست پر تحائف کی بارش کرنے جارہے ہیں جس کے بعد ریاست کی سیاسی صورتحال مکمل طورپربدل جائے گی۔

حیدرآباد: صدربی جے پی تلنگانہ ومرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے کہاکہ کانگریس‘ عوام کا اعتماد کھوچکی ہے۔آج یہاں صحافیو سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کانگریس اگر 6کے بجائے60 گیارنٹیز کا اعلان بھی کرتی ہے تو عوام کویقین نہیں آئے گا۔

متعلقہ خبریں
تمام ہندوں سے متحد ہوجانے کی اپیل: بنڈی سنجے
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
شعبہ معدنیات میں مزید اصلاحات، پالیسی ساز فیصلے متوقع : کشن ریڈی
تلنگانہ میں آن لائن جوئے اور سٹے بازی میں خطرناک اضافہ، PRAHAR نے ریاست گیر سروے کا اعلان کر دیا
حیدرآباد کے اطراف ملک کے پہلے آوٹر رنگ ریل پروجیکٹ کا عنقریب آغاز

 ملک پر 60 سالوں تک حکمرانی کرچکی کانگریس کی تاریخ سے سب اچھی طرح واقف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دس سال تک اقتدار سے دور رہنے والی کانگریس کے قائدین کی سیاسی بھوک عروج پر ہے وہ عوام کوحیلہ بہانوں کے ذریعہ ٹوپی پھناناچاہتے ہیں۔

 وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے تلنگانہ کے دوران ریاست پر تحائف کی بارش کرنے جارہے ہیں جس کے بعد ریاست کی سیاسی صورتحال مکمل طورپربدل جائے گی۔آئندہ انتخابات میں بڑے بڑے نام کابینی وزراء شکست فاش سے دوچارہوجائیں گے۔

کے سی آر پر مودی کاخوف طاری ہونے کا الزام لگاتے ہوئے ریڈی نے کہاکہ اسی لئے وہ مودی کا سامنا کرنے سے کترارہے ہیں۔ان کی تنگ ذہنی اور خراب حکمرانی کی وجہ سے عوام کے سی آر ہٹاؤ تلنگانہ بچاؤ کا نعرہ لگانے پر مجبور ہوں گے ہیں۔