حیدرآباد

کالاپتھر کے خانگی ہاسپٹل میں فیملی پلاننگ کا غلط آپریشن، خاتون کی موت

شادنگر کی خاتون ریشماں بیگم کالاپتھر کے خانگی ہاسپٹل میں ایک ہفتہ قبل شریک ہوئی تھی جہاں پر فیملی پلاننگ آپریشن ہوا تھا۔ آپریشن کے بعد خاتون کی صحت بگڑگئی۔ ہرجانہ کے طورپر ریشماں بیگم کوڈھائی لاکھ روپے بھی ادا کئے لیکن کل ریشماں بیگم کاانتقال ہوگیا۔

حیدرآباد: کالاپتھرعلاقہ میں خانگی ہاسپٹل میں غلط آپریشن کی وجہ سے ایک خاتون کا انتقال ہوگیا۔ پولیس نے ہاسپٹل انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ ذرائع کے بموجب شادنگر کی خاتون ریشماں بیگم کالاپتھر کے خانگی ہاسپٹل میں ایک ہفتہ قبل شریک ہوئی تھی جہاں پر فیملی پلاننگ آپریشن ہوا تھا۔ آپریشن کے بعد خاتون کی صحت بگڑگئی۔

متعلقہ خبریں
درگاہ حضرات یوسفینؒ میں ڈاکٹر کوٹا نیلیما کی حاضری
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا
نظام آباد میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا زبردست آغاز، بڑی تعداد میں مسلمانوں کی شمولیت
جامعتہ المؤمنات مغلپورہ میں خواتین کیلئے دس روزہ دینی و اسلامی کورس کا آغاز
نرمی انبیاء کی صفت ہے، اسی سے معاشرہ جوڑتا ہے: مولانا محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

 وہ دوبارہ ہاسپٹل انتظامیہ سے رجوع ہوئی۔ انتظامیہ نے مان لیا کہ آپریشن غلط ہوااور ہرجانہ کے طورپر ریشماں بیگم کوڈھائی لاکھ روپے بھی ادا کئے لیکن کل ریشماں بیگم کاانتقال ہوگیا۔

ان کے رشتہ دار کالاپتھر پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوکر شکایت درج کروائی۔ پولیس نے دفعہ304/Aکے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔