تلنگانہ

بی آرایس کو ریونیوحکام کی نوٹس

ریونیو حکام نے تلنگانہ کی اصل اپوزیشن بی آرایس کو نوٹس جاری کی ہے۔اس نوٹس میں کہاگیا ہے کہ پارٹی کے ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون میں تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔

حیدرآباد: ریونیو حکام نے تلنگانہ کی اصل اپوزیشن بی آرایس کو نوٹس جاری کی ہے۔اس نوٹس میں کہاگیا ہے کہ پارٹی کے ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون میں تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
جامعتہ المؤمنات مغلپورہ میں خواتین کیلئے دس روزہ دینی و اسلامی کورس کا آغاز
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز
نرمی انبیاء کی صفت ہے، اسی سے معاشرہ جوڑتا ہے: مولانا محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا

اس نوٹس میں نشاندہی کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ پارٹی کے دفتر میں موجود نیوز چینل کی کارروائیوں کو جلد از جلد بند کیا جائے۔

ریونیو حکام نے تلنگانہ بھون کے انچارج سرینواس ریڈی کو ہدایت دی کہ وہ اس سلسلہ میں وضاحت کریں۔ بتایاجاتا ہے کہ بی آر ایس 2011 سے تلنگانہ بھون میں نیوزچینل چلا رہی ہے۔

ریونیوحکام نے نوٹس میں پوچھا کہ پارٹی دفتر میں کس طرح چینل چلایاجاسکتا ہے جو قواعد کی خلاف ورزی ہے۔اسی دوران اس بات کی اطلاعات ہیں کہ بی آرایس اپنے چینل کو دوسری جگہ منتقل کرنے کی تیاری کررہی ہے۔س