حیدرآباد
ٹرینڈنگ

ہر4 ماہ بعد پرجا پالانا پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا: شانتی کماری

پرجا پالانا پروگرام کے اختتام کیلئے مزید2 دن باقی ہیں۔ ریاست بھر میں جمعرات کے روز چوتھے روز بھی درخواستوں کے ادخال کیلئے کاونٹرس پر عوام کی طویل قطار یں دیکھی گئیں۔

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں جاری پرجا پالانا پروگرام کے دوران عہدیداروں کو عوام سے 57 لاکھ درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ بیشتر درخواستیں،6ضمانتوں سے متعلق ہیں۔ اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران کانگریس نے عوام سے 6ضمانتوں کو نافذ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ مواضعات اور ٹاونس میں بھی عہدیدار، عوام سے راشن کارڈز اور دیگر ضروریات کیلئے بھی درخواستیں وصول کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
حج کمیٹی کو عازمین حج کی 11 ہزار سے زائد درخواستیں موصول، عنقریب ڈرا کی تاریخ کا اعلان
نکاح انسانی فطرت کی تکمیل اور معاشرتی استحکام کا ضامن ہے – فکری نشست سے مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
تلنگانہ و اے پی کے وزرائے اعلیٰ کی ملاقات ۔ شاگرد، استاد کی ملاقات نہیں: بھٹی وکرامارکہ
ظلم و ناانصافی کے خلاف کھڑا ہونا سیرت مصطفےﷺ کا پیغام، کل ہند بزم رحمت عالم کے زیر اہتمام جشن میلادالنبی ﷺ سے مقررین کا خطاب
حیدرآباد: نبی کریم ﷺ سے محبت کا اصل تقاضہ آپ کی تعلیمات پر عمل ہے – مغل پورہ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میں جلسہ تقسیم انعامات

 پرجا پالانا پروگرام کے اختتام کیلئے مزید2 دن باقی ہیں۔ ریاست بھر میں جمعرات کے روز چوتھے روز بھی درخواستوں کے ادخال کیلئے کاونٹرس پر عوام کی طویل قطار یں دیکھی گئیں۔ دریں اثنا چیف سکریٹری اے شانتی کماری نے کہا کہ ہر 4ماہ میں ایک بار پرجاپالانا پرورگام کا اہتمام کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ طور پر جاری پرجاپالانا پروگرام میں درخواستیں داخل کرنے سے محروم افراد کو درخواستوں کے ادخال کیلئے ایک موقع دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرجاپالانا پروگرام کے دوران موصولہ درخواستوں کی 17جنوری تک ڈاٹا انٹری عمل کو پورا کرنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

 انہوں نے ضلع کلکٹرس کو ہدایت دی کہ وہ اس سلسلہ میں ضروری قدم اٹھائیں۔ انہوں نے تمام مواضعات، بلدی وارڈز میں پرامن انداز میں پرجا پالانا پروگرام کے انعقاد پر ضلع کلکٹرس کی ستائش کی۔ چیف سکریٹری نے تمام ضلع کلکٹرس کو ہدایت دی کہ وہ درخواستوں کی وصولی کا عمل ختم ہونے کے فوری بعد منڈل سطح پر ڈاٹا انٹر کا کام شروع کردیں۔

 ڈاٹا انٹری عمل کی نگرانی کیلئے تحصیلدار اور منڈل ڈیولپمنٹ آفیسر مجاز رہیں گے۔ پرجاپالانا کے ضلعی سوپروائزرس، ضلع سطح کے ڈاٹا انٹری عمل کا مشاہدہ کریں گے۔